چیچہ وطنی : نجی سکول کے استاد کی نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی، مقدمہ درج ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی نے والدہ کو صورت حال سے آگاہ کیا تو والدہ نے مقدمہ درج کروا دیا

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – 22 مئی 2023 – عثمان چیمہ سے ) چیچہ وطنی کے نواحی اڈہ اوکانوالہ بنگلہ میں واقع اقرا پبلک ہائی سکول میں سائنس ٹیچر مزمل حسین نے نویں جماعت کی طالبہ ام رباب کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.

متاثرہ لڑکی نے والدہ کو صورت حال سے آگاہ کیا تو والدہ نے مقدمہ درج کروا دیا، پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے بچی کا طبی معاٸنہ کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا ہے.

پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے درندہ صفت استاد کو گرفتار کر لیا ہے. متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیوہ عورت ہوں وحشی درندے نے بیٹی کا مستقبل تاریک کر دیا ہے. وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں۔

پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نے بچی کے طبی نمونہ جات جانچ کے لٸے پنجاب فرانزک ساٸنس ایجنسی کو بجھوا دٸیے ہیں.

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.