چیچہ وطنی : 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی زیادتی

چیچہ وطنی (چیچہ وطنی نیوز – عثمان چیمہ سے ) تھانہ صدر کی حدود گلستان کالونی میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان کی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں جبکہ مرکزی ملزم روپوش ہو گیا ہے۔ 24 گھنٹے گذرنے کے بعد ابھی تک ابتدائی میڈیکل رپورٹ نہیں ملی۔

تھانہ صدر کی حدود گلستان کالونی کی رہائشی 14 سالہ سحرش گھر کے باہر حسب معمول افطاری کے بعد جانوروں کو چارہ ڈالنے گئی۔

اسی دوران ملزم ابوذر اور اس کا چچا تنویر موٹر سائیکل پر آئے اور 14 سالہ لڑکی کو زبردستی منہ پر کپڑا ڈال کر اغوا کرکے گاوں 109 بارہ ایل کے قریب ڈیرے پر لے گئے۔

ڈیرے پر اس دوران ملزم ابوذر نے سحرش کے ساتھ زنا بالجبر کیا۔ حالت غیر ہونے کے بعد ملزمان لڑکی کو گلستان کالونی کے قریب ایک گھر میں یہ کہہ کر چھوڑ گئے کہ اس لڑکی کا ذہنی توازن درست نہ ہے ہم کچھ دیر بعد لے جائیں گے۔

اسی دوران ملزم کا دوسرا چچا افضل لڑکی کو وہاں سے واپس لے گیا۔ اور لڑکی کے گھر پہنچ کر بتایا کہ آپکی بیٹی فلاں جگہ کھیتوں میں بیٹھی ملی۔

لڑکی کاوالد اسکو گھر لایا تواس کی حالت غیر تھی اور کافی پریشان تھی۔ اگلے روز بچی نے اپنے والدین کو بتایا کہ مجھے دو ملزمان نے اغوا کیا اور ایک نے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی ہے۔

جس گھر میں ملزمان نے لڑکی کو چھوڑا تھا اس گھر کی خاتون اور اس کے بیٹے نے بتایا کہ تنویر نامی شخص پہلے اس لڑکی کو چھوڑ گیا اور چند منٹوں بعد اسکا دوسرا بھائی افضل لڑکی کو واپس لے گیا۔

لڑکی کا والد علی حسن اپنی بیٹی کو ساتھ لیکر تھانے پہنچا۔ پولیس نے لڑکی کے میڈیکل کیلئے ڈاکٹ جاری کردیا۔ ابھی تک میڈیکل نہیں ملا۔

والد نے وزیر اعظم پاکستان اور آئی جی پنجاب سے ملزمان کی فوری گرفتاری اورانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.