ادیبہ مبارک کی بازیابی کے لیے آر پی او آفس ساہیوال کے باہر احتجاج

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) تحریک احساس پاکستان کے زیر اہتمام گمشدہ بچی ادیبہ مبارک کی بازیابی کے لیے آر پی او آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں ادیبہ مبارک کے والد نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین تحریک احساس پاکستان محمد زبیر اسلم ایڈووکیٹ نے آر پی او آفس کے باہر دھرنے میں عوام کا مقدمہ واضح اور دو ٹوک الفاظ میں افسران کے سامنے رکھ دیا۔
اگر اگلے ایک مہینے میں ادیبہ مبارک بازیاب نہ ہوئی، یوسف جمال ٹکہ شہید کے قاتل گرفتار نہ ہوئے اور شہر میں جاری چوریوں اور ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو ہم آئی جی آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔