راناعامر شہزاد طاہر سابقہ تحصیل ناظم ساہیوال لڑائی میں زخمی
راناعامر شہزاد طاہر سابقہ تحصیل ناظم ساہیوال کے زخمی ہونے اور لڑائی کا معاملہ
بوقت شام رانا عامر شہزاد طاہر ہمراہ گن مین راوی کے کنارے موجود تھے کہ پیروکہ فیملی کے لڑکے سے دوران شکار مچھلی ان کی آپس میں تو تکرار ہوئی ۔
لڑکے کی طرف سے قریبی گاوں سے مزید افراد آگئے جن کی آپس میں ڈنڈوں سوٹوں سے لڑائی ہوئی۔ عامر شہزاد اور ان کے گن مین زخمی ہوئے ۔
پولیس تھانہ بہادر شاہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو دوسری پارٹی موقع سے فرار ہو چکی تھی ۔
پولیس تھانہ بہادر شاہ نے زخمی پارٹی کو میڈیکل ڈاکٹ جاری کر دیئے ہیں۔ رپورٹ معہ درخواست موصول ہونے پر حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لڑنے والی دوسری پارٹی کے افراد کی تلاش جاری ہے۔ ہوائی فائرنگ کے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم زخمی فریقین کو فائر نہ لگے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔
ترجمان پولیس
ضلع ساہیوال