یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیر اہتمام سیمینار

ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) "دی یونیورسٹی آف فیصل آباد” نے "پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم” کے عنوان پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈویژن احمد خاور شہزاد اور ایچ آر ہیڈ اتحاد ٹیکسٹائل انڈسٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ راؤ جمیل افسر کو کلیدی مقررین کے طور پر مدعو کیا گیا۔

انہوں نے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان، ایڈیشنل رجسٹرار مس زاہدہ مقبول، مسز منیبہ خاور شہزاد صوبائی کوآرڈینیٹر پنجاب دختران پاکستان پروگرام، ڈائریکٹر ایچ آر شہزاد افضل چیمہ (صداقت ٹیکسٹائل)، ڈاکٹر عرشیہ ہاشمی(ہیڈ آف مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ)، ڈاکٹر سہیل جبار، ڈاکٹر ماجد حسین، ڈاکٹر ذیشان خان ، ڈاکٹر عمران شہزاد اور عمر قریشی نے بھی سیمینار میں شرکت کی اور پینل ڈسکشن سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عرشیہ ہاشمی نے ماڈریٹر کے فرائض ادا کیے- ریسرچ سکالر احمد خاور شہزاد نے پبلک سیکٹر کی پرفارمینس مینجمنٹ پر آپنے خیالات کا اظہار کیا اور پرفارمینس مینجمنٹ کی مجموعی بہتری ک لیے سفارشات پیش کیں جن میں اسلامک ورک ایتھکس، بیورو پولیٹک گٹھ جوڑ اور بد عنوانی کا خاتمہ, اور پبلک پالیسی پراسس پر عملدرآمد نمایاں ہیں-

جمیل افسر نے پرءیویٹ سیکٹر میں میرٹ پر مبنی پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم، آن لائن پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم اور مقاصد پر مبنی پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم شروع کرنے کی سفارش کی۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ میرٹ کی بنیاد پر ریٹنگ سسٹم پر ہونا چاہیے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز کے ساتھ ساتھ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی –

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.