ٹی ایچ کیو چیچہ وطنی میں کولڈ روم اور سنٹرل آکسیجن سپلائی پراجیکٹ کا افتتاح
چیچہ وطنی( چیچہ وطنی نیوز – 13 دسمبر 2021 – ارشد فاروق بٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی میں میں رائے حسن نواز اور رائے مرتضٰی اقبال نے 70 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سے تعمیر ہونے والے کولڈ روم کا افتتاح کر دیا ہے۔
کولڈ روم میں ادویات کو تجویز کردہ مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کی سہولت موجود ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ہسپتال میں سینٹرل آکسیجن سپلائی کا بھی افتتاح کیا جس سے ہر مریض کو آکسیجن کی سپلائی اسکے بیڈ تک مہیا کی جاسکے گی۔
اسی موقع پر انہوں نے ڈاکٹر مشتاق سپرا کے ھمراہ ہسپتال میں بچوں کوپولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔