چیچہ وطنی: شادی بیاہ کے فنکشن کے لیے مصروف شاہراہیں بند کرنے کا نیا رجحان

چیچہ وطنی نیوز: مذہبی جلسے جلوس اور فوتیدگی پر سڑکیں بند کرنے کے بعد چیچہ وطنی شہر میں شادی بیاہ کے فنکشن کے لیے مصروف شاہراہیں بند کرنے کا نیا رجحان زور پکڑ رہا ہے.

زیر نظر تصاویر ترنگا چوک ، رحمانی روڈ کی ہیں جو شہر کی مصروف شاہراہ ہے جسے شادی کے فنکشن کے لیے ٹینٹ لگا کر بند کیا گیا ہے. جو نہ صرف اس شاہراہ سے گزرنے والوں کے لیے کوفت کا باعث بنا بلکہ اس سے ٹینٹ کے اطراف دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے. متاثرین نے انتظامیہ سے اس بارے میں جامع حکمت عملی اپنانے کی درخواست کی ہے.

یہ پریکٹس دیگر جگہوں پر بھی جاری ہے، خصوصا احمد نگر سے متصل سڑک جو کچہری کی طرف جاتی ہے وہ بھی ان تقریبات کے باعث اکثر بند رہتی ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.