یونیورسٹی آف ساہیوال میں سپورٹس ویک جاری

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں سپورٹس ویک جاری ہے جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات کے درمیان مختلف مقابلے کروائے جارہے ہیں۔

مقابلوں میں شعبہ انگلش کے طلبہ و طالبات نے سربراہ شعبہ ڈاکٹر شبیر احمد کی رہنمائی میں رسی کشی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن شعبہ فزکس کے حصے آئی۔

اسی طرح لڑکیوں کی ریس میں شعبہ انگلش کی تنزیلہ نے پہلی جبکہ کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی زینب شہزادی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کرکٹ میچ میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔

ڈاکٹر شبیر احمد نے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ آگے آنے والے کھیلوں میں بھی وہ اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرکے شعبہ انگلش کا نام روشن کریں گے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.