یونیورسٹی آف ساہیوال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی دوسری کتاب کی اشاعت

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال اور یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے شعبہ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کو ان کی دوسری کتاب ”انڈول الکلائیڈز” کی اشاعت پر مبارکباد دی ہے۔
انکی یہ کتاب معروف بین الاقوامی پبلشر ”ایلسیویئر” نے شائع کی ہے۔ اس موقع پر شعبہ کیمسٹری کے سربراہ ڈاکٹر امین عابد اور ایڈیشنل رجسٹرار سید غلام علی اصغر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر عبدالحمید یونیورسٹی آف ساہیوال کے ڈائریکٹر QEC کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں اور ساہیوال یونیورسٹی کے ایک فعال محقق ہیں۔
واضح رہے کہ اسپیرو آکسینڈول قدرتی مصنوعات کی ساختی ڈھانچہ کی تعمیر کے لیے اور نئی مصنوعی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے اور سمجھنے کے لیے ایک تیز اور آسان طریقہ فراہم کرتے ہوئے قدرتی مصنوعات کی کثیر مرحلہ ترکیب کی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
قدرتی مصنوعات کی ترکیب کی بصری گائیڈز کے ایک حجم کے طور پر، یہ کتاب ”spirooxindole” کی بنیادی ساخت پر مشتمل قدرتی مصنوعات کی مجموعی ترکیبیں پیش کرتی ہے۔