یونیورسٹی آف ساہیوال میں مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف کے اعزاز میں تقریب

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شبیر احمد کی جانب سے ڈپٹی رجسٹرار اور مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے پیٹرن ان چیف مبشر سعید کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں جامعہ ساہیوال میں ان کی ادبی خدمات کو سراہا گیا۔ مریم احتشام نے مبشر سعید کے شعری سفر، مجید لٹریری سوسائٹی اور جامعہ ساہیوال میں ان کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔

مجید امجد لٹریری سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری روشان الحق اور صدر اظہر الحق نے اپنا کلام پیش کیا جبکہ معروف شاعر راؤ نعمان اورشاعر، کالم نگار اوصاف شیخ نے مبشر سعید کی شاعری پر اظہار خیال کیا اور اپنا کلام پیش کیا۔

تقریب کے آخر میں صاحب بزم مبشر سعید کو دعوت ِ سخن دی گئی جنہوں نے تازہ کلام سنانے کے ساتھ ساتھ سامعین کی فرمائشوں پر بھی کلام پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پرسربراہ انگلش ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شبیر احمد نے مبشر سعید کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.