ہفتہ , جولائی 24 2021

یونیورسٹی آف ساہیوال میں احساس سکالر شپ کے ایوارڈ لیٹر تقسیم

ساہیوال (ترجمان یونیورسٹی) یونیورسٹی آف ساہیوال میں احساس سکالرشپ کے دوسرے مرحلے میں طلبہ و طالبات کو احساس سکالر شپ کے ایوارڈ لیٹر تقسیم کئے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شروع کئے گئے اس پروگرام کا مقصد مستحق اور ذہین طلبہ و طالبات کی تعلیمی ضروریات پورا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیئرز کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر عبد الحمید نے طلبہ و طالبات میں ایوارڈ لیٹر تقسیم کئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد آصف نواز، ڈپٹی ڈائریکٹرز محمد عمردراز اور احسن ھاشمی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نازیہ جبیں بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے