یونیورسٹی آف ساہیوال میں سپورٹس ویک کا آغاز

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں 14مارچ سے سپورٹس ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباء و طالبات مختلف کھیلوں خصوصاً کرکٹ، فٹ بال، رسہ کشی، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس، کبڈی، لڈو اور چاٹی ریس جیسے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

یہ مقابلے 18مارچ تک جاری رہیں گئے۔ شعبہ انگلش کے طلبا و طالبات بھی ان تمام کھیلوں میں جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں جس کے لئے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر شبیر احمد کی سرپرستی میں ٹرائلز کے بعد ٹیموں کا اعلان کر دیا گیاہے۔

رسہ کشی اور اتھلیٹکس کے ٹرائلز ڈاکٹر شبیر احمد نے خو د لئے جبکہ کرکٹ کی ٹیم کے ٹرائل ڈاکٹر عمران جوئیہ، بیڈمنٹن کیلئے حافظ محمد اویس نے اور لڑکیوں کی ٹیموں کے لئے ٹرائلز مسز نبیلہ اکبر نے لئے۔

صدر شعبہ ڈاکٹر شبیر احمدنے ان کھیلوں میں طلبہ و طالبات کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام کلاسز کے نمائندگان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی خصوصی ہدایت پر ہونے والے اس سپورٹس ویک میں زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کی شرکت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانون کی متوازن شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن میں شرکت یونیورسٹی لائف کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے دوران بہترین سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور شعبہ انگلش کا نام روشن کریں۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.