یونیورسٹی آف ساہیوال میں لڑائی جھگڑے معمول، طلبا و طالبات کی زندگی اجیرن
ساہیوال ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں حصول تعلیم کیلئے آنے والے طلبا و طالبات آئے روز کے جھگڑوں سے خوف میں مبتلا، یونیورسٹی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔
ایکس لا اسٹوڈنٹس اور پی ایس ایف میں لڑائی کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، یونیورسٹی لڑائی کی فوٹیج میں گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال دیکھا جا سکتا ہے. حصول علم کیلے آئے طلبا و طالبات کا اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ، اوباش نوجوانوں کا یونیورسٹی میں داخلہ بند کیاجائے۔