چیچہ وطنی : شہید ملت بازار سے خواتین چوروں کا گروہ پکڑا گیا

چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز- ارشد فاروق بٹ ) شہید ملت بازار میں کپڑے کی دکان سے کپڑا چوری کرکے فرار ہوتے ہوئے تین خواتین چور پکڑی گئیں۔
کئی ماہ سے خواتین کا گروہ چوری کی وارداتیں کرنے میں سرگرم تھا، خواتین سے چار کپڑے کے تھان اور نقدی بھی برآمد۔
شہید ملت بازار میں واقع کوئٹہ سلک سنٹر سے تین خواتین چوروں کے گروہ نے قیمتی کپڑوں کے تھان چرائے اور رفو چکر ہوگئیں۔
تین چور خواتین کو ایک اور دکاندار نے پہچان لیا۔ تینوں خواتین پہلے بھی چوری کی وارداتیں کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چرا چکی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔