عالمی یوم صارفین 15 مارچ 2022 کو منایا جائے گا

ساہیوال (چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر ڈیپارٹمنٹ چوہدری شاہد شبیر نے کہا ہے کہ 15 مارچ عالمی یوم صارفین کا مقصد لوگوں کو اپنے حقوق کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے.

لوگ جعل سازی، غیر معیاری اشیاء اور دیگر قباحتوں سے تحفظ کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں جو کہ مہذب معاشرے کے لیے لازمی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا – انہو ں نے کہا کہ عام لوگوں تک معلومات پہنچانے کے لیے سکول و کالجز کی سطح پر معلوماتی لٹریچر تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیاجا ئے-

انہو ں نے مزید کہا کہ کسانوں کیساتھ کھاد، بیج، کولڈ سٹوریج وغیرہ اور ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی کے لیے خصوصی میٹنگز کی جارہی ہیں تاکہ وہ بھی اپنے حق کو پہچان سکیں۔

کنزیومر پروٹیکشن آفس میں معلوماتی ڈیسک پر عوام کے رہنمائی عمل کو مزید تیز کر دیاگیا ہے تاکہ لوگ جعل سازی، غیرمعیاری اشیاؤ سروسز سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سرکاری، غیر سرکاری ادارے یا کسی فرم کی نامناسب خدمات کی بدولت پریشانی کا سامنا ہو تو ضلعی تحفظ صارفین کونسل سے اپنی شکایات کے ازالہ کے لیے رابطہ کریں۔

مزید یہ کہ دوران خریداری رسید ضرور حاصل کریں اور کوئی بھی ادارہ یا آدمی آپکو ناقص سروس یا ناقص پراڈکٹ مہیا کرے تو اس کے خلاف سادہ کاغذ پر شکایت لازمی دائر کریں۔

ریٹ لسٹ آویزگی کا خصوصی طورپر خیال رکھیں تاکہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا سکے جس سے ایک پرسکون معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔

اس کیٹیگری سے مزید خبریں پڑھیے
اپنی رائے کااظہار کیجئے

Your email address will not be published.