سابق صدر مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے بیٹے پر قاتلانہ حملہ
چیچہ وطنی ( چیچہ وطنی نیوز – ارشد فاروق بٹ ) سابق صدر مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی یوسف جمال ٹکا شہید کی پہلی برسی سے تین روز قبل انکے بیٹے پر نامعلوم افراد نے 4 فائر کیے.
تفصیلات کے مطابق سابق صدر مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی یوسف جمال ٹکا شہید کا بیٹا میمون کار پر اپنے گھر ہاؤسنگ کالونی جا رہا تھا.
میمون جب گھر کے قریب پہنچا تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے پسٹل سے ان پر فائرنگ کر دی. جس سے نوجوان میمون معجزاتی طور پر محفوظ رہا.
پولیس تھانہ سٹی جائے واردات پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں. واضح رہے کہ ایک سال قبل یوسف جمال ٹکا کو نامعلوم افراد نے اسی ایریا میں گرلز کالج روڈ پر شہید کر دیا تھا.
ایک سال گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے. شہری تنظیمیں پولیس کے خلاف کئی بار احتجاج کر چکی ہیں. لیکن شہر میں ڈکیتیوں، اغوا اور قتل و غارت کا راج ہے.